1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد قتل
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد کو قتل کردیا گیا۔ سپارکو روڈ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔گلستان جوہر میں سیاسی جماعت کے کارکن کو گولی ماردی گئی۔
نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ نیپا چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے جن کاتعلق پیپلزپارٹی سے تھااور دو زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی نعیم شیخ کے مطابق قتل کئے جانیوالوں میں سے تین کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا اور تینوں کو ہدف بناکر قتل کیا گیا۔