1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
سبی میں جاں بحق پانچ افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے
اے آر وائی - کشمور : سبی میں بس پر شرپسندوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں چار روز بعد کشمور میں لواحقین کے حوالے کی گئیں ۔
فائرنگ کے بعد بس کو جلانے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو معصوم بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد کو سندھ بلوچستان کی سرحد پر واقع گاؤں علی حسن کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
لواحکین کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے ان کیساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پورا گھر تباہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ ان کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد تنگوانی سے کوئٹہ مزدوری کیلئے جارہے تھے۔