تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

ملتان:وزیراعظم کی آمد،میپکو کی پھرتی، اسٹریٹ لائٹس روشن

اے آر وائی - ملتان : وزیراعظم کی ملتان آمد کے موقع پر میپکو کی پھرتی دکھاتےہوئے ایئرپورٹ سے سرکٹ ہاؤس تک تمام اسٹریٹ لائٹس روشن کردیں جبکہ شہری لوڈشیڈنگ سے بے حال ہیں۔



وزیراعظم کی دو روزہ دورے پر ملتان آنے کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ، جیل روڈ، گیلانی روڈ اور ایم ڈی اے روڈ پر شام چار بجے سے ہی اسٹریٹ لائٹس روشن کردی گئی ہیں جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں دوسری جانب واپڈا حکام کے مطابق میپکو میں چھ سو پچھہتر میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس کی وجہ سے شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.