تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

سکھر: امتحانات کا آخری دن نقل کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اے آر وائی - سکھر : سندھ میں نویں دسویں کے امتحانات کا آغاز نقل سے ہوا اور آج آخری کے پرچے میں بھی نقل عروج پر رہی ۔ سکھر بورڈ کے تحت خیرپور، نوشہروفیروز، گھوٹکی اور سکھر میں ہونے والے آخری پرچے میں بھی پھرے چلتے رہے۔



سرکاری افسران امتحانی مراکز کے باہر اختیارات کا ناجائر استعما ل کرتے ہوئے اپنے بچوں، دوست احباب اور رشتہ داروں کو کھلے عام نقل کراتے نظر آئے۔ امیدوار امتحانی مراکز کے باہر ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ کے ساتھ مل کر پرچے حل کرتے نظر آئے جبکہ ان کی جگہ امتحانی مراکز میں جعلی امیدوار خٓانہ پوری کے لیے موجود تھے ۔



امتحانات میں محنت کرکے حصہ لینے والے طلبہ وطالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کھلے عام نقل کی گئی ہے اس سے ان کی حق طلفی ہوگی۔ انہوں نے امتحانات کے نتائج روک کر نقل کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.