تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:20

لاڑکانہ:لڑکی سےزیادتی کےمرتکب5افرادکوگرفتارکرنیکاحکم

اے آر وائی - لاڑکانہ : سات ماہ تک جنسی وجسمانی تشدد کانشانہ بنےوالی جیکب آباد کی رہائشی شاہدہ منگی کی اپیل پرسندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ نےایس ایچ او سمیت پانچ افرادکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ۔



شاہدہ منگی نے زیادتی کےخلاف سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں ایس ایچ او وارث ڈنو ماچھی کیخلاف پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو لڑکی شاہدہ کو تحفظ فراہم کرتے ہوئےایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پولیس نےایس ایچ اوکوگرفتارکرکےعدالت میں پیش کیا۔ایس ایچ او کی جانب سے ضمانت کی درخواست عدالت نےمستردکردی اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.