5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:32
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کے دوبارہ ہڑتال پر جانے کاامکان
اے آر وائی - لاہور : پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ کے لئے دوبارہ ہڑتال پر جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز تین بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گذشتہ روز کنونشن میں اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو حکومت کے خلاف تحریک کا آغازکیا جائے گا جو حکومت کی تبدیلی تک جاری رکھی جائے گی۔