5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:26
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث تمام معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔ صوبے میں آٹھ سو دس میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔جس کی وجہ سے آٹھ سے بائیس گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی،ایک ماہ سے جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔
کوئٹہ میں مختلف اوقات میں آٹھ گھنٹے،ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بائیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی بھی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے ۔جبکہ کاروبار بھی سخت متاثر ہوا ہے۔