5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:28
گجرات: سرکاری دفتر کے چکر لگانے والی خاتون بے ہوش
اے آر وائی - گجرات : گجرات میں بچوں کا لیٹ اندراج کرانے کے لئے مسلسل تین روز سے اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر کے چکر لگانے والی خاتون بہوش ہو گئی جسے اسپتال پہنچایا گیا۔
خاتون راشدہ بی بی گزشتہ تین روز سے مسلسل اسسٹنٹ کمشنر آفس کا چکر کاٹ رہی تھی،جہاں شدید گرمی سے بے ہوش ہوگئی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ نو بجے دفتر کے باہر قطار میں لگتے ہیں،مگر کئی کئی گھنٹے کھڑے ہونے کے باوجود کام نہیں ہوتا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او گجرات نوازش علی بھی موقع پر پہنچے اور عوام کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔