تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:29

اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت، چارسدہ دھماکے کا زخمی چل بسا

اے آر وائی - پشاور: پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج چارسدہ بم دھماکے کا زخمی چل بسا۔ جس کے خلاف ورثا نے لاش رکھ کر احتجاج کیا۔



لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سعیداللہ کے جاں بحق ہونے کے بعد چار سدہ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ سعید اللہ کے عزیر واقارب کا کہنا ہے کہ اسے اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اسے آرتھوپیڈک وارڈ میں منتقل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث سعید اللہ چل بسا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.