تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:42

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اے آر وائی - لاہور : لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم بروقت کاررائی کرکے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچالیا گیا.



یہ حادثہ گوجرانوالہ کے قریب پیش آیا،جہاں مارگلہ ایکسپریس کا پاورباکس جل کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ٹرین میں آگ لگنے سےمسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ ٹرین سے باہر نکل آئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین میں لاہور ہی سے فنی خرابی تھی جس کی وجہ سے ٹرین لیٹ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.