5 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:15
لاہور میں بڑے پیمانےپردہشتگردی کا خطرہ ہے،سی سی پی او
اے آر وائی - لاہور : سی سی پی او لاہور اسلم ترین نےکہاہے کہ ایبٹ آباد میں آپریشن کے دران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پیش نظر لاہور کی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے اس لیے ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے اس جنگ میں ہمارے کئی جوان شہید ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی کے حصول کے لیے امریکہ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔اس موقعہ پر صدر پریس کلب سرمدبشیر اور سکڑیری جنر ل ا عظم چوہدری بھی موجود تھے۔