5 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:37
ملتان:نشتراسپتال میں جعلی جیل سپرنٹنڈنٹ کاحاملہ خاتون پرتشدد
اے آر وائی - ملتان : نشتر ہسپتال متان میں جعلی ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نےسر عام 4 ماہ کی حاملہ خاتون اور اسکی بہن کوتشدد کانشانہ بنایااورلوگوں کےجمع ہونےپرفرارہوگیا۔
وحدت کالونی کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس ملازم محمد رمضان کی 4 ماہ کی حاملہ بیٹی فوزیہ اپنی بہن شمائلہ کے ساتھ چیک اپ کے لیے نشتر ہسپتال گئی توجعلی ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ لیاقت علی نے ایمر جنسی کے باہر اس کا بازو پکڑا اور ڈوپٹہ کھینچا مزاحمت کرنے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایاشمائلہ کی بہن فوزیہ اس کو چھڑانے آئی تو اس پربھی تشددکیا لوگوں کارش لگنےپر ملزم فرار ہو گیا تاہم ہاتھا پائی کے دوران اس کا جعلی سروس کارڈ گر گیا۔ شمائلہ کے والد محمد رمضان کے مطابق لیاقت علی ڈسٹرکٹ جیل میں الیکٹریشن ہے۔ متاثرہ بہنوں نے حکومت اور پولیس کے اعلٰی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔