6 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:21
کراچی:کشتی الٹ گئی، دو ماہی گیر ڈوب گئے
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں شکار کے دوران کشتی الٹنے سے دو ماہی گیر ڈوب گئے۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران چھ ماہی گیر کشتی میں سوار تھے کہ اچانک توازن بگڑنے سے کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں دو ماہی گیر محفوظ رہے، دو نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی ۔ جبکہ دو ماہی گیر بھائی ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔