6 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:40
اسامہ بن لادن کی ہلاکت ، پشاور میں سیکورٹی سخت
اے آر وائی - پشاور: اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے جمعے کے روز ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیئے صدر بازار پشاور میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ شہر کی اہم اور حساس عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔