6 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:46
کراچی:تبت سینٹر کے قریب ریلی پر فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جماعت اسلامی اور مختلف مذہبی تنظمیوں کی ریلی کے اطراف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔جس سے ریلی میں بھگڈر مچ گئی۔
نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد تحفظ حرمین شریفین،اہل سنت الجماعت،جمعیت اہل حدیث سمیت جماعت اسلامی نے ایبٹ آباد آپریشن کے خلاف نمائش چورنگی سے ریلی نکالی۔ ریلی جیسے ہی تبت سینٹر کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد نے ایک سمت سے فائرنگ کر دی۔ جس سے ریلی میں بھگڈر مچ گئی۔
اس دوران تنظمیوں کے رہنما کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اپنے حصار مین لے لیا۔