تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:35

سندھ: افسران کے انضمام کے لئے آرڈی نینس جاری

اے آر وائی - کراچی: سندھ میں چہیتے افسران کو نوازنے کےلئے اسمبلی سیشن کی طلبی کے باوجود آرڈیننس جاری کردیا گیا جس کے تحت مختلف اداروں سے آنے والے افسران کو حکومت سندھ میں ضم کردیا گیا۔



گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ سول سروینٹس ریگولائزیشن آف اوبزرویشن آرڈیننس دوہزار گیارہ جاری کردیا۔ آرڈیننس سے فائدہ اٹھانےوالوں میں اسٹیل مل کے علی اظہر بلوچ، اسپیشل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن گورنر سندھ میجر ریٹائرڈ آفتاب احمد لودھی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ وہ بااثر افسران ہیں جو صوبے میں اہم پوسٹوں پر تعینات ہیں۔



ان افسران کے خلاف بعض افسران سندھ ہائی کورٹ گئے جہاں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پروموشن پوسٹ پر کسی بھی افسرکو ضم نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے خلاف ان افسران نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں انہیں لیو ٹو اپیل دی گئی لیکن جمعہ کے روز جاری ہونے والے اس آرڈیننس کے بعد ان افسران کو سندھ حکومت میں ضم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی کا اجلاس دس مئی کو طلب کیا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.