تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:29

کوئٹہ:ہزارہ ٹاؤن واقعہ کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن واقعہ کیخلاف میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے ہڑتال کی کال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اورپشتونخوامیپ نے دی ہے جبکہ انجمن تاجران بلوچستان نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جس کے باعث کوئٹہ کے تمام اہم کاروباری مراکزبند ہیں۔



ہڑتال کے باعث ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ہڑتال کے موقع پرسیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں پولیس کے علاوہ ایف سی اوربلوچستان کانسٹیبلری کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ گزشتہ روزکوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ اورراکٹ باری سے سات افرادجاں بحق اورپندرہ زخمی ہوگئے تھے واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.