تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:20

لاہور: انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہوگئے

اے آر وائی - لاہور: انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہوگئے جن میں ایک لاکھ 53 ہزار طالبہ اور طالبات شرکت کررہے ہیں امتحانات 23 مئی تک جاری رہیں گئے ۔



لاہور میں انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے امتحانات میں نقل کر نے کے رجحانا ت کو کم کر نے کے لیے سیکورٹی کہ انتہائی سخت انتظامات کیے امتحانی مراکز کے باہر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات کی گئی ہے جبکہ بورڈ نے 200 چھاپہ مار ٹیمیں بھی قائم کی ہیں جو مختلف مراکز میں جاکر نقل کے رجحانا ت کو روکنے کے اقدامات کر یں گئے۔



اس کے علاوہ چیر مین بورڈ نے 15 چیرمین سکوارڈ قائم کیے ہیں اورحکومت پنجاب نے 5 اسپیشل انسپکشن سکواڈ بھی بنائے ہیں ۔سول سیکرٹ پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو صوبے بھر سے امتحانی مراکز میں ہونے شکایت کی نگرانی کریں گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.