تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:33

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی مجوزہ ہڑتال، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی مجوزہ ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست ایک وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے قوانین کے تحت ہڑتال نہیں کر سکتے۔ پہلے بھی ینگ ڈاکڑرز کی وجہ سے درجنوں اموات ہوئی ہیں۔ لہذا عدالت احکامات جاری کرے کہ بارہ مئی کو ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے لائیسنس منسوخ کرے اور تاحیات پریکٹس کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔



درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پنجاب ہیلتھ کمیشن ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کراتے ہوئے ڈاکٹروں کو ہڑتال کرنے سے روکا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.