تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:18

بلدیاتی انتخابات،اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے ، ایاز سومرو

اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ اتحادی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایکٹ پاس کرنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا۔



سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم قانون میں یہ گنجائش موجود ہے کہ عدالتی فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواست دی جاسکتی ہے۔



وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا آئندہ اجلاس بجٹ اجلاس ہوگا اور عوام کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرینگے۔ صوبائی وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایکٹ تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر پیش کیا جائیگا اور آرڈیننس جاری کرنا بھی حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.