تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:12

ملتان:معمولی جھگڑےپرایک ہی خاندان کےدوافرادقتل،چھ زخمی

اے آر وائی - ملتان : ملتان میں گھریلو جھگڑے پرایک ہی خاندان کےدوافراد قتل جبکہ چھ کوزخمی کردیا گیا۔ملزمان فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔



ملتان کے علاقہ موضع جلیبی چوک بوسن روڈ کے رہائشی اللہ دتہ کی شادی چھ سال قبل نیکو مائی سے ہوئی معمولی جھگڑے پرنیکو مائی نےاپنے بھائیوں بیشر اور بیلا کو فون کیا کہ اللہ دتہ کے گھر والوں نے اس پرتشدد کیاہے جس پر بشیر اور بیلا نے ایک ساتھی کے ہمراہ اللہ دتہ کے گھر گھس کر محمد اقبال اور ذالفقار کوقتل جبکہ دیگرچھ افرادکوچھریوں کےوارسےزخمی کر دیا۔پولیس نےنامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.