8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:30
ملتان:پانچ سالہ بچی ونی کرنےپرپولیس نےچارملزمان گرفتارکرلئیے
اے آر وائی - ملتان : ملتان کے نواحی علاقہ جہانیا میں پنچایتی فیصلے پر پانچ سالہ معصوم بچی ونی کرنے پر پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر لیے ۔
جہانیا کے علاقہ ٹھحہ صادق آباد کےرہائشی سجاد نے دو ماہ قبل نسیم بی بی سے پسند کی شادہ کی تھی جس کی پاداش میں نسیم بی بی کے والدین نے زبر دستی پنچایت بلا کر سجاد کی پانچ سالہ بھتیجی رابعہ کا نکاح نسیم بی بی کے بھائی چوبیس سالہ خادم حسین سے کر دیا۔اطلاع ملنے پرپولیس ونی کا مقدمہ درج کرکے چار ملزمان دولہا خادم حسین محمد اسلم، محمد شریف اور نکاح خواں حافظ غلام کو گرفتار کر لیا۔