تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:11

اوکاڑہ:پولیس مقابلے میں دوڈاکو ہلاک،دوفرار

اے آر وائی - اوکاڑہ : اوکاڑہ کےعلاقےگارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش کےدوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔



اوکاڑہ کے رہائشی ناصر علی کے گھرمیں چار ڈاکو علی الصبح گھس آئے۔ اہلخانہ کی طرف سے فائرنگ پر ڈاکو گھرسے نکل کربھاگنے لگے تو ان کا محلہ میں جمع ہونےوالےافراد اور پولیس سے مقابلہ ہوگیا۔



اس دوران فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.