تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:56

لاہور:ایبٹ آباد آپریشن کےخلاف تحریک انصاف کااحتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - لاہور : تحریک انصاف نے ایبٹ آباد آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کے بعد بھارتی دھمکیوں سے پاکستانی ڈرنے والے نہیں، قوم متحدہوجائے۔



احتجاجی مظاہرہ تحریک انصا ف یوتھ ونگ کےزیراہتمام کیاگیا۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکہ کے آپریشن سے حکومت بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔



انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار کی خاطر ملکی سالمیت اور خود مختاری امریکہ کے آگے گروی رکھ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی سے نجات کے لئے قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.