9 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:3
ڈاکو نے مزاحمت پر 50 سالہ شخص کو گولی مار دی
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں پاک عرب کالونی فیروز پور روڈ میں ڈاکو نے مزاحمت کرنے پر 50 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کردیا
مقتول کے نواسے کے مطابق محمد خورشید فجر کی نماز پڑھنے کے بعد گھر کے گیرج میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا جس کو خورشید نے دیکھ کر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے اس کی ٹانگ میں گولی مار دی اور فرار ہوگیا اہل خانہ گولی کی آواز سن کر اکٹھے ہوئے جبکہ خورشید خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا.
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے ۔مقتول کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔