9 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:44
مظفر گڑھ : جائیداد کے تنازع پر قید تین بچے بازیاب
اے آر وائی - مظفر گڑھ : اے آر وائی نیوز کی ٹیم اور تھانہ صدر پولیس کی مشترکہ کوشش سے مظفر گڑھ میں جائیداد کے تنازعہ پر حبس بے جا میں قید تین بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ دو بیٹیوں اورایک بیٹے کو باپ اور چچا نے تشدد کا نشانہ بنا کر قید کیا ہوا تھا۔
اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتےہوئے ظلم کی شکار لڑکی نے بتایاکہ ان کے باپ اور چچا نے جائیداد میں حصہ مانگنےپر انہیں قید رکھا ہواتھا اور مسلسل تشدد کا نشانہ بنایاجارہاتھا انہیں لکڑیوں سے مارا جاتاتھا۔