9 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:49
کراچی: کے ای ایس سی کے ملازمین کا احتجاج جاری
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کا جبری برطرفی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال اور احتجاج گیارہویں روز بھی جاری ہے ۔
انیس جنوری کو کی جانے والی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے بعد کے ای ایس سی نے ملازمین کو بحال کردیاتھا ۔ تاہم ملازمین کا کہناہےکہ بحالی کے باوجود نہ ان سے کام لیاجارہاہے نہ انہیں تنخواہ دی جارہی ہے ۔ جس کے باعث وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔ ملازمین نے صدر ،وزیراعظم اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں ۔