تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:57

سندھ اسمبلی: ٹارگٹ کلنگ پر بحث کل تک کیلئے موخر

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی میں نشانہ وار قتل پر تحریک التوا پر بحث کل تک کیلئے موخر کردی گئی ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثآر کھوڑو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ف کی رہنما ماروی راشدی نے کراچی میں نشانہ وار قتل پر تحریک التواء پیش کی جس کی صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کی جانب سے مخالفت کی گئی ۔



ماروی راشدی کا کہنا تھا کہ نشانہ وار قتل میں ایکشن لینا حکومت کی ذمہ داری ہے کراچی سندھ کا دل ہے۔ جس پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ نشانہ وار قتل پر کئی مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں، یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لیئے تحریک التوا نہیں لائی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.