9 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:29
کوہاٹ : جاسوسی کے شبہ میں قبائلی نوجوان کو قتل کر دیا گیا
اے آر وائی - کوہاٹ: کوہاٹ خواصی بانڈہ چوک میں جاسوسی کے شبہ میں ایک قبائلی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ جرما میں مقتول کے بھائی وارث خان کی مدعیت پردرج رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے دو مبینہ شدت پسندوں بلال اوربہرام شہزادہ ساکنان اورکزئی ایجنسی نے طالبان کے خلاف جاسوسی کے الزام میں خواصی بانڈہ چوک میں فائرنگ کرکے اورکزئی ایجنسی کے قبائلی نوجوان شمس الرحمٰن ساکن تنگی بانڈہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا اورواردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔
پولیس تھانہ جرما میں نامزد ملزمان بلال اور بہرام شہزادہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کے اصل محرکات کی چھان بین شروع کر دی گئی اور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جائے واردات سے قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی کارآمد ثابت ہونیوالے شواہد قبضے میں لے لئے اورتفتیش کا دائرہ مزیدوسیع کر دیاہے۔