تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:11

پتوکی:دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کردیا گیا

اے آر وائی - پتوکی: پتوکی کے نواحی علاقے میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پتوکی کی نواحی علاقہ ہنجراے کلاں کے رہائشی روپ خان میو اپنے گھر میں موجود تھا کہ پندرہ مسلح افراد گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں روپ خان، اس کے بھائی دھوپ خان کے دو پوتے اجمل اور رفاقت جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اعظم نامی شخص زخمی ہوگیا۔



پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں پتوکی روانہ کردی گئی ہیں۔ لواحقین نے تاحال ایف آئی آر کے لئے درخواست نہیں دی جبکہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.