10 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:14
شہبازشریف کا پنجاب میں زراعت کیلئے 2ارب روپے کے فنڈ کااعلان
اے آر وائی - لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں زراعت کے شعبے میں بہتری کےلئے دوارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں اسٹارفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی وسائل پر انحصار کرکے زراعت کے شعبے میں ترقی کی جاسکتی ہے ۔ پاکستان کی بہتری معجزوں سے نہیں عملی اقدامات کرنے سے ہوگی ۔