10 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:45
سکھر: آئل کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
اے آر وائی - سکھر: آئل کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا ۔ سکھر کی اہم شاہراہ ریس کورس روڈ پر واقع ایک آئل کے گودام میں اچانک نہ معلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گودام میں موجود لاکھوں روپے آئل اور دیگر سامان جل کر خاک کا ڈھیر بن گیا ۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ واضع رہے کہ گودام کے برابر میں بڑی شہری آبادی رہائش پذیر تھی ۔ جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا تھا ۔