تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:58

لاہور ہائیکورٹ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی مجوزہ ہڑتال کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی گئی کہ عدالت بارہ مئی کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرے۔



عدالت نے درخواست گزار کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ جب ڈاکٹرز ہڑتال کریں گے تو پھر اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور پی ایم ڈی سی کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے اکتیس مئی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.