تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:31

طالبان شوریٰ کی موجودگی ایک تصوراتی ڈرامہ ہے،آئی جی

اے آر وائی - کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان محمد غالب نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں طالبان شوریٰ کی موجودگی ایک تصوراتی ڈرامہ ہے اس میں رتی برابربھی حقیقت نہیں ہے۔



کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے حوالے سے صرف تصوراتی ڈرامے گڑھاجارہا ہے یہ ڈرامہ کئی عرصے سے جاری ہے اگرایسی اطلاعات ہیں توجگہ کاتعین کیا جائے پولیس کارروائی کریں گی ۔



انہوں نے کہا کہ پولیس کی اجتماعتی کارکردگی بہتر ہوئی ہے دہشت گردوں سے بخوبی نمٹاجاسکتاہے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اس حوالے سے جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.