10 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:32
بلدیاتی انتخابات اسی سال کرائے جائینگے، شرجیل میمن
اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اسی سال کرائے جائینگے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے پر کسی کا دباؤ نہیں ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ڈائیلاگ کرینگے ان جماعتوں کے ساتھ بھی جو اسمبلی میں موجود ہیں اور جو نہیں ہیں ان کے ساتھ بھی کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا صحت یاب ہوکر جلد امریکہ سے پاکستان آئینگے۔