10 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:34
کےای ایس سی معاملے پر وفاقی حکومت سےمداخلت کی درخواست
اے آر وائی - کراچی : سندھ کی وزیر بجلی شازیہ مری نے کہاہے کہ کراچی الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی کے ملازمین کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔ مسئلے کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے مداخلت کی درخواست کر دی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی کے جلاس کے دوران پالیسی بیان میں شازیہ مری نے کہا کے ای ایس سی سندھ حکومت کے اختیار میں نہیں۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مسئلے کے حل کی درخواست کر دی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے باہر کے ای ایس سی ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے معاملہ سنگین ہوگیا ہے ۔ حکومت کے ای ایس سی کے ملازمین کے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے ، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ سرپلس پول میں نہ ڈالے اور ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔