10 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:46
پشاور گاڑی میں دھماکا، ایک شخص زخمی
اے آر وائی - پشاور : پشاور کی خیبر سپر مارکیٹ میں گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
جائے وقوع پر ابھی تک پولیس اور امدادی ادارے نہیں پہنچے ہیں اور موقع پر موجود افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کی آگ بجھا رہے ہیں۔