11 مئی 2011
وقت اشاعت: 0:15
کراچی : لیاری میں کریکر دھماکوں سے دو افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں واقع زیر تعمیر پلاٹ پر نامعلوم افراد ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب واقع ایک زیر تعمیر پلاٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوئے دھماکے سے پلاٹ کے چوکیدار سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔