تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:47

لاہور: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

اے آر وائی - لاہور: لاہور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک نوجوان کچل کر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق برکی روڈ کا رہائشی پرویز یوسف اپنے دوست صفدر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پٹرول بھروانے جا رہا تھا کہ راستے میں تیزرفتار ٹرک نمبر ایل ای ایس 4808 نے ٹکر مار کر دونوں کو کچل دیا جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔



ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا جہاں پرویز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ صفدر کی حالت ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.