تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:5

کے ای ایس سی کے بحال ملازمین کا ڈیوٹی نہ دینے پر احتجاج

اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کو بحالی کے باوجود ذمہ داریاں نہ دینے پر ملازمین کی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری ہے ۔ کے ای ایس سی کے ملازمین کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کررہی ہے ۔



انیس جنوری کو ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد شدید احتجاج کے بعد ملازمین کو بحال کردیا گیا تھا لیکن انہیں ڈیوٹی ادا کرنے سے روکا جارہاہے ۔ کے ای ایس سی ملازمین کے احتجاج کی وجہ سےشہر میں کیبل فالٹس دور نہیں ہورہے ہیں ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.