تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:32

لاہور میں کم سن بہنوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ

اے آر وائی - لاہور: لاہور میں کم سن بہنوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس مقتولہ کی لاش اٹھا کر لے گئی اور مظآہرین کو منتشر کرنے کے لیئے لاٹھی چارج کیا۔ لاہور کے علاقے ہنجروال میں دو کم سن بہنوں کے قتل کے بعد ملزموں کی عدم گرفتاری اور مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ورثا نے خلاف ملتان روڈ پر مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سٹرک بلاک کردی۔



ورثا کے مطابق مقتولہ سولہ سالہ کرن کو اس کے عمران نامی مالک نے چوری کا الزام لگا کر مبینہ تشدد کر کے ہلاک کردیا۔ اس واقعے سے چار روز قبل کرن کی چودہ سالہ بہن ارم کو بھی مبینہ تشدد کر کے ہلاک کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.