11 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:58
اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سومرو
اے آر وائی - کراچی : سندھ کےوزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے سمری وزیراعلی سندھ کے پاس ہے ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ ہی کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن حمیرا علوانی کے نکتہ اعتراض پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور میرا موقف ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہونی چاہئیں ۔ سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے تجویز دی تھی۔
اس سے پہلے حمیرا علوانی کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی ادارے تین ماہ کی ایڈوانس فیس وصول کررہے ہیں عام شہریوں کے لیے ادا کرنا انتہائی مشکل ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے جسے طلباء اور ان کے والدین سخت پریشانی کا شکا ر ہیں۔