11 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:1
سکھر: سیشن کورٹ میں بم کی اطلاع،بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب
اے آر وائی - سکھر: سکھرسیشن کورٹ میں بم کی اطلاع پر کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی عمارت خالی کرالی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کے ایک حصے کو محفوظ قرار دے دیا دوسرے کی تلاشی جاری ہے۔
سیشن کورٹ کے احاطے میں ایک دیوار پر بم کی موجود گی کی چاکنگ کی گئی تھی جس سےکھلبلی مچ گئی اور شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ کورٹ انتظامیہ نے بم اسکواڈ اور پولیس کو طلب کر لیا ۔
ڈی پی او سکھر اعتزاز احمد گورائیہ سمیت دیگر افسران نے کورٹ پہنچ کر پوری عمارت کو سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو آنے جانے سے روک دیا اور بم کی تلاش شروع کردی۔