11 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:56
کندھ کوٹ:فائرنگ سےدو خواتین سمیت تین افرادہلاک
اے آر وائی - کندھ کوٹ: کندھکوٹ کے قریبی گاؤں عظیم بھیو میں کلاشنکوف صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تہرے قتل کی اس واردات کو کاروکاری کا شاخسانہ قرار دیاجارہا ہے۔
ہلاک شدگان میں اٹھارہ سالہ حسینہ بھیو، پینتالیس جنت اور اٹھارہ سالہ نوجوان ذوالفقار بھیو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ نعشوں کو غوث پور ہیلتھ سینٹر میں پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا۔ جس کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کے قتل کو کاری قرار دیا جارہا ہے۔