تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ میں گرمی کی تعطیلات جولائی، اگست میں ہی ہوں گی

اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق نے ایک مرتبہ پھریہ اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جولائی اگست میں ہی ہوں گی۔



محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سسٹم ، اے لیول ،او لیول تعلیمی اداروں کو جولائی اگست کی تعطیلات کے فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔



صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ رمضان کے علاوہ جولائی اگست میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے تعطیلات جولائی اگست میں کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔



صوبائی وزیر نے بتایا کہ آئندہ تین سالوں تک رمضان اگست کے مہینے میں آئے گا لہذا آئندہ تین سالوں تک موسم گرما کی تعطیلات جولائی اگست میں ہی کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.