تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:34

کراچی:سانحہ شیرشاہ میں ملوث اہم ملزم فیصل عرف چلی پکڑا گیا

اے آر وائی - کراچی: پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس مقابلے کے بعد سانحہ شیر شاہ میں ملوث اہم ملزم فیصل عرف چلی پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن پولیس نے جہان آباد کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے سانحہ شیر شاہ میں ملوث اہم ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔



جس کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ تاہم ملزم کےدیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ملا راجو گروپ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.