تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:24

کراچی: پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ اےوی سی سی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے اغواء ہونے والے تاجر فواد مرزا کی رہائی کیلئے پپری کے علاقے علی محمد گوٹھ میں چھاپہ مارا جہاں مقابلے کے دوران دو اغواء کار مارے گئے۔



ایس پی فاروق اعوان کے مطابق مغوی فواد مرزا کو بازیاب کرالیا گیا ہے جس کی رہائی کیلئے ملزمان چھ کروڑ تاوان مانگ رہے تھے۔ مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف دو پستول برآمد ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.