تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:55

کراچی: پولیس نے کے ای ایس سی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں بریگیڈ پولیس نے کے ای ایس سی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق دونوں ملازمین کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔



دریں اثنا کے ای ایس سی کے مراعات سے محروم کئے گئے ساڑھے چار ہزار ملازمین کا احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ متاثرہ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیا جائے جس کے باعث کے ای ایس سی کے ہزاروں ملازمین گذشتہ کئی روز سے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔



کے ای ایس سی کی مزدور یونین سی بی اے کے رہنماوں عثمان بلوچ اور شوکت حیات کا کہنا ہے کہ ساڑھے چار ہزار ملازمین کو بحالی کے باوجود مراعات سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ ملازمین کے بدلے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔



کے ای ایس سی کے چیف کمیونیکیشن آفیسر غفران اے خان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت سی بی اے یونین کا احتجاج غیر قانونی ہے اور انیس جنوری کے بعد بحالی سے لیکر اب تک تمام ملاز مین کو تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کے مطابق شہر میں جاری لوڈشیڈنگ اور شہریوں کی شکایات کے راستے میں رکاوٹ سی بی اے لیبر یونین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.