12 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:13
نارووال:آٹھ سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد
اے آر وائی - نارووال : ایک ماہ قبل نارووال کے محلہ پنجو شاہ کے رہائشی محمد فاروق بھٹو کےاغوا ہونے والے 8 سالہ بیٹے شاہ زیب کی لاش مل گئی ہے جس کو فٹبال گراؤنڈ میں گڑھا کھود کر دبا دیا گیا تھا۔ شاہ زیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو بھجوادی گئی ہے۔اہلخانہ اور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔