تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:35

لاہور: شیخوپورہ روڈ پر گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی

اے آر وائی - لاہور: لاہور میں شیخوپورہ روڈ پر گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاہور میں شیخوپورہ روڈ پر جاوید نگر کے علاقے میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔



فیکٹری میں گتے کی پیکنگ کی جاتی تھی۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر پانچ گھٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.